Monday, September 21

کوہاٹ مسجد خودکش حملہ آور کی شناخت، افغان شہری نکلا

Afghan National Identified as Kohat Mosque Suicide Bomber

کوہاٹ، 19 ستمبر 2026 (کامران راجہ): سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خودکش بمبار کی شناخت متی اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حکام حملے میں مبینہ طور پر ملوث دوسرے دہشت گرد کی شناخت کے لیے بھی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 23 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام کو دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔