Friday, June 13

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی طرف سے پاکستان کے 33 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکیجزکی تقسیم

اسلام آباد:

کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  نے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ  – پاکستان 2024-2025 کے دوسرے مرحلے کے تحت 33 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکیجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس سے 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

یہ اقدام ملک کے مختلف علاقوں میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے ہزاروں مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں گلگت بلتستان کے پانچ اضلاع (دیامر، استور، غذر، ہنزہ، اور شگر)، آزاد جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع (وادی نیلم، مظفرآباد، وادی جہلم، باغ، اور سدھنوتی)، پنجاب کے سات اضلاع (لاہور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، بہاولپور، اوکاڑہ، لیہ، اور بہاولنگر)، سندھ کے پانچ اضلاع (سکھر، خیرپور، عمرکوٹ، جامشورو، اور مٹیاری)، اور بلوچستان کے گیارہ اضلاع (قلعہ سیف اللہ، ژوب، کچھی، لسبیلہ، قلات، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، سبی، لورالائی، اور پشین) شامل ہیں۔

ہر فوڈ پیکیج کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں 80 کلوگرام آٹا، 5 لیٹر خوردنی تیل، 5 کلوگرام چینی اور 5 کلوگرام چنے کی دال شامل ہے۔ تقسیم کا عمل شفافیت کے ساتھ کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی میں، ضلعی انتظامیہ،  پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔

یہ اقدام پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کے خاتمے اور مستحق خاندانوں کی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی مستقل وابستگی کا مظہر ہے۔

News, news clipping/links/video other info regarding news WhatsApp it

The Pakistan Times News
Pakistan Times News

اسلام آباد(کامران راجہ):کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے تعاون سے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ – پاکستان 2024-2025 کے دوسرے مرحلے کے تحت 33 اضلاع میں 30,000 فوڈ پیکیجز کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس سے 2 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔