Wednesday, September 16

پی آئی ایم ایس کی نرس کے لیے تمغہ شجاعت کی منظوری

President Approves Tamgha-e-Shujaat for PIMS Nurse Who Saved Child During Fire

اسلام آباد، 16 ستمبر 2026 (کامران راجہ): صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی اسٹاف نرس رضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی۔ سرکاری بیان کے مطابق رضیہ نورین نے ہنگامی صورتحال کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ سے بچ جانے والے واحد بچے کو بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ یہ اعزاز ہنگامی صورتحال میں ان کی بہادری، فرض شناسی اور خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔ صدر مملکت نے غور کے لیے پیش کی گئی متعدد سمریوں کی بھی منظوری دی، جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026 اور اسٹینڈرڈ ٹائم (انٹرپریٹیشن آف ریفرنسز) ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔ منظوریوں میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (اے ایف آئی یو) راولپنڈی کی ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ میں ترمیم بھی شامل ہے۔ ایک اور منظور شدہ اقدام بحری جہازوں پر موجود خطرناک مواد کے ماحول دوست اور ذمہ دارانہ انتظام سے متعلق مجوزہ بل 2026 سے متعلق ہے۔