Thursday, November 19

پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد کمی خوش آئند ہے، مریم نواز

پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد کمی خوش آئند ہے، مریم نواز

لاہور، 15 نومبر 2026 (نوشین): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ، منشیات فروشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ منظم جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں جرائم کی شرح میں 41 فیصد، گوجرانوالہ میں 67 فیصد، گجرات میں 58 فیصد، بہاولپور میں 52 فیصد اور ملتان میں 47 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح راولپنڈی میں جرائم کی شرح 36 فیصد، شیخوپورہ میں 32 فیصد اور ڈیرہ غازی خان میں 16 فیصد کم ہوئی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جرائم سے پاک معاشرے کا قیام ممکن نہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کو انسانی اسمگلنگ سے محفوظ رکھنا اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ سیف سٹی اتھارٹیز، موبائل پولیس اسٹیشنز اور ڈیجیٹل اسمارٹ پولیسنگ کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔