Wednesday, December 18

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ
The Pakistan Timesپاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (انٹیرم کمیٹی) اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام پاکستان کے دو ویٹ لفٹرز حیدر سلطان 61 کیٹیگری اور دانیال آفتاب 89 کیٹیگری، کازان روس میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ شجاع الدین ملک کوچ کے فرائض انجام دیں گے جو کامن ویلتھ گیمز 2006 کے گولڈ میڈلسٹ اور تمغہ امتیاز  حاصل کر چکے ہیں۔
ان گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے 13 سے16 جون کازان میں منعقد ہونگے۔
ٹیم کی روانگی پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال ممبر انٹیرم کمیٹی ، پروفیسر خضر حیات راجہ ، ثاقب فیاض، اور بہت سارے ویٹ لفٹنگ  سے وابستہ دوستوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ ٹیم کو رخصت کیا۔ ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے بہترین کارکردگی دکھانے اور پاکستان کا نام بلند کرنے پر زور دیا اور کھلاڑیوں کے لئے بین الاقوامی سٹیج پر اپنی کارکردگی دکھانے کا شاندار موقع فراہم کرنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے تمام حکام بالا کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے کھلاڑی برکس گیمز کے پلیٹ فارم پر اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔
اس کے ساتھ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ وہ دلجمعی سے اپنی ٹریننگ کریں اور خوب محنت کریں تاکہ آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔ آئندہ تمام کھلاڑی میرٹ پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے پاکستان کی ٹیم میں شمولیت اور نمائیندگی صرف میرٹ پر ہوگی۔ میرٹ ہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں۔

 

Sub Editor: Ghufran