Tuesday, August 25

وزیراعظم شہباز شریف کا موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم

PM Shehbaz Hails Moody’s Upgrade of Pakistan’s Credit Rating

اسلام آباد، 25 اگست 2026 (کامران راجہ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے 1 سے بڑھا کر بی 3 کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت کی اقتصادی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور تمام متعلقہ وزراء و حکام کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کے اعتراف کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے. وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں اور اصلاحات کے نتیجے میں عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ حکومت معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مضبوط، خودکفیل اور پائیدار بنانا ہے۔