Sunday, November 29

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے خلا باز کو تاریخی خلائی مشن پر مبارکباد

PM Shehbaz, Field Marshal Asim Munir Congratulate Pakistan’s First Astronaut on Historic Space Mission

اسلام آباد، 29 نومبر 2026 (نوشین): وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں سپارکو کا دورہ کیا اور چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستان کے پہلے خلا باز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی سے براہِ راست گفتگو کی، وزیراعظم نے تاریخی کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشن پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، انہوں نے کہا کہ ذیشان علی کی کامیابی نے پاکستانی نوجوانوں میں نیا جذبہ پیدا کیا اور خلائی تحقیق کے نئے امکانات کھولے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی خلا باز کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلائی اسٹیشن پر ان کی موجودگی پاکستان اور چین کی مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت ہے، زمین سے 400 کلومیٹر بلندی پر موجود محمد ذیشان علی نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ چینی ساتھیوں کے ساتھ پوری لگن سے تحقیقی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، انہوں نے قیادت کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعظم نے سپارکو اور چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کو بھی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں مزید پیش رفت کی بنیاد بنے گا۔