Saturday, August 29

صائم ایوب کی پہلی ٹی20 سنچری، جمیکا کنگز مین نے پیٹریاٹس کو 11 رنز سے ہرا دیا

Saim Ayub Hits Maiden T20 Century as Jamaica Kingsmen Beat Patriots

باسی ٹیر، 29 اگست 2026 — نیوز ڈیسک: پاکستان کے بیٹر صائم ایوب نے پہلی ٹی20 سنچری اسکور کرتے ہوئے جمیکا کنگز مین کو سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف 11 رنز سے کامیابی دلا دی۔ صائم ایوب نے 58 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ ان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جمیکا کنگز مین نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ جواب میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 171 رنز بنا سکے۔ آندرے فلیچر نے 55 رنز بنائے، جبکہ داسن شناکا 18 گیندوں پر 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔صائم ایوب نے فلیچر کو بھی آؤٹ کیا۔ پیٹریاٹس کی جانب سے آخری اوورز میں مزاحمت کے باوجود ٹیم ہدف سے 11 رنز پیچھے رہ گئی اور ایونٹ میں اپنی چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔