
پیرس، یکم اکتوبر 2026 (نیوز ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں ایک بار پھر اپنے منفرد انداز سے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ 28 ستمبر کو لوریئل پیرس کے ’لے ڈیفائل‘ فیشن شو میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔ اس موقع پر ایشوریا نے خوبصورت سیاہ مخملی لباس زیب تن کیا، جبکہ ہیروں سے سجا تاج ان کے شاہانہ انداز کو مزید نمایاں کررہا تھا۔ ان کے بالوں کا اسٹائل اور شوخ سرخ لپ اسٹک بھی ان کی مجموعی شخصیت کا نمایاں حصہ رہے۔ اداکارہ نے فیشن شو کے اختتام پر ریمپ واک کی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ایشوریا رائے کے نئے لُک پر مختلف آرا کا اظہار کیا، جبکہ ریمپ پر ان کی موجودگی نے خاصی توجہ حاصل کی۔