Sunday, October 11

سلمان خان کا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ، 11 گھنٹوں میں 32 ہزار سے زائد سبسکرائبرز حاصل کرلیے

Salman Khan Launches Official YouTube Channel, Gains Over 32,000 Subscribers in 11 Hours

ممبئی، 11 اکتوبر 2026 (نوشین): بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ کردیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موجودگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 60 سالہ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کرکے چینل کے آغاز کا اعلان کیا۔ سلمان خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’آئیے آغاز سے شروع کرتے ہیں، یہ میرا آفیشل یوٹیوب چینل ہے، جہاں آپ کو اے سے زیڈ تک سب کچھ ملے گا۔‘‘ چینل کے آغاز پر مداحوں کی جانب سے بھرپور ردعمل سامنے آیا اور صرف 11 گھنٹوں میں سبسکرائبرز کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ رپورٹس کے مطابق چینل پر ابتدا میں 10 مختصر ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں، تاہم سلمان خان نے ابھی تک مستقبل میں شیئر کیے جانے والے مواد کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ نئے چینل کے ذریعے مداحوں کو اداکار کی سرگرمیوں اور آنے والے مواد سے باخبر رہنے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم میسر آگیا ہے۔