Monday, September 21

زارا نور عباس کی موٹر بائیک پر فلم کی تشہیری تقریب میں انٹری

Zara Noor Abbas makes stylish motorbike entry to promote upcoming film

کراچی، 19 ستمبر 2026 (نوشین): پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی آنے والی فلم شہروز کی تشہیری تقریب میں موٹر بائیک پر منفرد انداز میں انٹری دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکارہ بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی اسکواڈ کے نئی ماڈل کی ہیوی بائیک پر تقریب میں پہنچیں۔ سن گلاسز پہنے زارا نور عباس کی پُراعتماد آمد تقریب میں موجود میڈیا نمائندوں اور دیگر شرکا کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بنی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زارا نے فلم کی کہانی اور کرداروں کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ فلم میں تین مرکزی اداکارائیں، زارا نور عباس، کنزا ہاشمی اور اشنہ شاہ شامل ہیں۔ انہوں نے فلم کے کرداروں کے بارے میں دلچسپ انداز میں کہا کہ فلم میں ہر کردار ہیرو بھی ہے اور ہیروئن بھی۔ زارا نور عباس نے بتایا کہ شہروز 2 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی اور امید ظاہر کی کہ فلم ناظرین پر اچھا اثر چھوڑے گی اور بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ فلم کی منفرد کاسٹ اور تشہیری مہم نے ریلیز سے قبل ہی مداحوں میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔