Saturday, September 12

خنجراب میں سال کی پہلی برفباری، پہاڑ سفید چادر اوڑھ گئے

First Snowfall of the Year Covers Khunjerab Mountains in White

خنجراب، 12 ستمبر 2026 (کامران راجہ): خنجراب میں رواں سال کی پہلی برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جس سے خنجراب بارڈر کے قدرتی حسن میں مزید اضافہ ہوگیا۔ برفباری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، جبکہ ملکی و غیر ملکی سیاح برفباری اور دلکش قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔ سیاحوں نے برف سے ڈھکے پہاڑوں اور خوبصورت مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا، جس سے خنجراب کی سیاحتی کشش مزید بڑھ گئی ہے۔