
ناگویا، 20 ستمبر 2026 (غفران): جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب شروع ہوگئی، جس میں 45 ممالک کے 10 ہزار 840 کھلاڑی 43 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان بھی ایشین گیمز میں شریک ہے، جہاں قومی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیمیں بھی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کرکٹ مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے جبکہ اسٹار جیولن تھروئر ارشد ندیم بھی ایشین گیمز میں حصہ لیں گے۔ 20ویں ایشین گیمز میں ایشیا بھر سے کھلاڑی مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔