
لاہور, 05 مئی 2026(کامران راجہ): بلوچستان پولیس کے 35 زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا اور آئی جی پنجاب عبدالکریم سے ملاقات کی۔ یہ افسران بلوچستان پولیس کے تیسرے اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کا حصہ ہیں۔
دورے کے دوران شرکا کو پنجاب پولیس کی کارکردگی، کرائم کنٹرول حکمت عملی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، سمارٹ پولیسنگ اور پبلک سروس ڈلیوری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ زیر تربیت افسران نے پنجاب پولیس کے جدید اقدامات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے افسران سے ان کی تربیت اور فیلڈ تجربات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے “محفوظ پنجاب” وژن کے تحت پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بین الصوبائی روابط کو فروغ دینے کے لیے بلوچستان، سندھ اور دیگر صوبوں کے پولیس افسران کو جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس افسران کے لیے فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ آفس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کی مہارت بھی نہایت اہم ہے۔