Wednesday, August 26

ایمن انور کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ

Aimen Anwar Retires from International Cricket

کراچی، 26 اگست 2026 (نوشین) — پاکستان ویمنز ٹیم کی فاسٹ باؤلر ایمن انور نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے لیے ان کا کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔34 سالہ ایمن انور نے 2016 سے فروری 2023 کے درمیان پاکستان کی جانب سے 8 ایک روزہ بین الاقوامی اور 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ایمن انور نے 2010 میں قومی سطح پر اس وقت توجہ حاصل کی جب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ میں کراچی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے ان کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایمن نے 2016 میں ساؤتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف اپنا 37واں ٹی ٹوئنٹی میچ جبکہ 2017 میں کولمبو میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنا 76واں ون ڈے میچ کھیلا۔ پاکستان کے لیے اپنے 45 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل کیریئر کے دوران دائیں ہاتھ کی فاسٹ باؤلر نے ون ڈے میں 4 جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 29 وکٹیں حاصل کیں۔ ایمن انور 2018، 2020 اور 2023 کے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اسکواڈ کا حصہ رہیں۔ انہوں نے 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ایمن انور نے کھیل سے اپنا تعلق برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ملتان میں ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ 2026 میں براڈکاسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ایمن انور نے میچ ریفری کے طور پر بھی ایک نئی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ انہوں نے رواں نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ میں میچ ریفری کی حیثیت سے ڈیبیو کیا، جبکہ رواں سال جنوری میں اس عہدے کے لیے اپنا انڈکشن کورس کامیابی سے مکمل کیا تھا۔براڈکاسٹنگ اور میچ آفیشٹنگ کے شعبے میں ایمن انور کی شمولیت پاکستان کرکٹ کے ساتھ ان کے تعلق کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔