Sunday, November 29

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل، پاکستان اے کا سری لنکا اے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

Pakistan A Elect to Bat First Against Sri Lanka A in Asia Cup Rising Stars Final

دوحہ، 29 نومبر 2026 (غفران): ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اے نے سری لنکا اے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن مقابلے میں دفاعی چیمپئن پاکستان اے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اتری ہے، جبکہ سری لنکا اے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل تک پہنچا ہے۔ پاکستان اے نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس میں شہزیب خان اور حسن نواز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دوسری جانب سری لنکا اے نے سیمی فائنل میں بھارت اے کا 318 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کیا، جس میں لستھ کروسپلے اور سنتھ جے وردھنے کی سنچریوں نے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ میں حسن نواز اور عبدالصمد جبکہ بولنگ میں سفیان مقیم اور علی رضا سے نمایاں کارکردگی کی توقع ہے۔ سری لنکا کی جانب سے وینوجا سہان اور وجے کانتھ ویاسکانتھ اپنی ٹیم کی بولنگ کا اہم سہارا ہوں گے۔