Thursday, November 19

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کر دی

England Defeat Australia by 135 Runs to Level ODI Series

اسلام آباد، 15 نومبر 2026 (نوشین): انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 135 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے اوپنر ٹام بینٹن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 121 رنز بنائے، جبکہ جو روٹ نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ جارڈن کاکس نے 67 اور ول جیکس نے ناقابل شکست 54 رنز بنا کر انگلینڈ کا مجموعہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز تک پہنچا دیا۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ میٹ رینشا نے 63 اور کیمرون گرین نے 64 رنز بنائے، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ انگلینڈ کے گس ایٹکنسن نے 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیام ڈاسن اور سیم کرن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے سات وکٹوں سے جیتا تھا، جبکہ فیصلہ کن تیسرا ون ڈے بدھ کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔