
اسلام آباد، 08 اگست 2026 (کامران راجا): اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے، سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ٹی ڈی افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دیتے ہوئے نئے رینکس لگائے گئے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان اور ایس پی سی ٹی ڈی خالد محمود اعوان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کے رینکس لگائے اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے دوران ترقی پانے والے افسران کی پیشہ ورانہ خدمات، فرض شناسی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو سراہا گیا۔سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے اہلکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں مزید محنت، لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیں گے۔