
اسلام آباد، 25 اگست 2026 (نوشین): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ریجنل فور کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس اور دیگر متوقع کثیرالجہتی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔