Wednesday, September 23

ارلنگ ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ اپنی وائرل اے آئی میم حقیقت میں دوبارہ بنا دی

Erling Haaland Recreates His Viral AI Meme with MrBeast

مانچسٹر، 24 ستمبر 2026 (غفران): مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ نے یوٹیوب اسٹار مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اپنی وائرل اے آئی میم کو حقیقی منظر میں تبدیل کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اصل وائرل ویڈیو میں اے آئی کی مدد سے ہالینڈ کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے اپنا عکس دیکھ کر اچانک چونکتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول انٹرنیٹ میم بن گئی۔ اب ہالینڈ نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ مل کر اسی منظر کو حقیقی انداز میں دوبارہ تخلیق کیا اور مداحوں کو دلچسپ سرپرائز دیا۔ ویڈیو میں ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ ایک ساتھ نوڈلز کھاتے دکھائی دیتے ہیں، اسی دوران ناروے کے فٹبالر آئینے کی جانب دیکھتے ہیں اور اپنا عکس دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی مزاحیہ اداکاری کرتے ہیں۔ ہالینڈ اور مسٹر بیسٹ کی اس ہلکی پھلکی ویڈیو نے آن لائن توجہ حاصل کی، جس میں دونوں نے فٹبالر سے متعلق مقبول ترین وائرل انٹرنیٹ لمحات میں سے ایک کو حقیقی انداز میں دوبارہ پیش کیا۔