Friday, September 20

یوم عاشور پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا پیغام

یوم عاشور پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا پیغام

واقعہ کربلا ہمیں حق پر ڈٹ جانے کا سبق سیکھاتا ہے. حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں نے شجاعت کی داستان رقم کی

یومِ عاشور حق و باطل کے لازوال معرکے کی یاد دلاتا ہے. حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے باطل کی اطاعت سے انکار کیا.
امام حسینؓ نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین اسلام کو جلا بخشی ،کربلا کے شہیدوں کی بدولت ہی اسلام آج زندہے ،واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے. حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے. آج ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے

 

سب ایڈیٹر: ارسلان مجید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *