Monday, September 14

پی ایس ایل 12 کے جنوری میں انعقاد پر غور

PCB, Franchises Explore January Window for PSL 12

لاہور، 6 ستمبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی آٹھ فرنچائزز کے مالکان اگلے سال پی ایس ایل 12 کو جنوری میں منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں، کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس تجویز پر لندن میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں غور کیا گیا، جبکہ براڈکاسٹ رائٹس ہولڈر ویلی ٹیکنالوجیز نے موجودہ اپریل-مئی ونڈو میں اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی سے متعلق خدشات کے باعث جلدی انعقاد کی حمایت کی ہے۔ فرنچائز مالکان نے شیڈول میں تبدیلی کی صورت میں براڈکاسٹ آمدنی میں اپنے حصے کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔ جنوری-فروری کی ونڈو میں پی ایس ایل کو جنوبی افریقہ کی ایس اے 20 اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے لیے مقابلے کا سامنا ہوسکتا ہے، جبکہ پنجاب میں سرد موسم اور دھند بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ ایک تجویز کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز کراچی سے کیا جائے اور بعد میں پنجاب اور پشاور منتقل کیا جائے، جبکہ پی سی بی نے اضافی آمدنی کے لیے سال کے وسط میں ایک ممکنہ ٹورنامنٹ پر بھی غور کیا ہے۔