Sunday, August 16

پاکستان کی ثنا بہادر نے میلبورن میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کی ثنا بہادر نے میلبورن میں اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

میلبورن، 16 اگست، 2026 (نوشین): پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے میلبورن میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ریچل گرینہم کو شکست دے دی۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ثنا بہادر نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ریچل گرینہم کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ میلبورن میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالر تھی۔ثنا بہادر کی کامیابی نے بین الاقوامی اسکواش سرکٹ میں پاکستان کی موجودگی کو مزید نمایاں کیا ہے اور آسٹریلیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ایک اور اہم کامیابی کا اضافہ کیا ہے۔