پاکستان میں امریکہ کے سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وزیر دفاع نے امریکی حکومت کے ساتھ حکومتی فورم پر کامیاب بات چیت پر روشنی ڈالی۔باہمی دلچسپی کے شعبوں دفاع، توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خطے اور بالخصوص پاکستان کے لیے مستحکم اور خوشحال افغانستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وزیر دفاع نے انسداد دہشت گردی سے روایتی دفاع کے دائروں تک دفاعی تعلقات کو مزید متنوع بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ایک وسیع تر نظر رکھنے والے دفاعی تعاون کے فریم ورک کی تجویز دی۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو پاکستان کے کردار اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے اس کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔دونوں فریقین کا موقف تھا کہ قومی اور علاقائی سلامتی ایک اہم اور مشترکہ موضوع ہے۔
ایڈیٹر: راجہ کامران