Wednesday, August 12

پاکستان اور سینیگال کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد، 11 اگست 2026 (نوشین): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سینیگال کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ نیانگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سینیگال کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں جانب سے کثیرالجہتی فورمز، بالخصوص اقوام متحدہ میں جاری تعاون اور رابطہ کاری کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط کو مزید فروغ دینے اور آنے والے دنوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔