Monday, November 23

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Pakistan and Türkiye Sign MoU to Enhance Judicial Cooperation

اسلام آباد، 23 نومبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان اور ترکیہ نے ادارہ جاتی روابط، پیشہ ورانہ تربیت اور قانونی مہارتوں کے تبادلے کے ذریعے عدالتی تعاون مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکیہ کی عدالتِ عظمیٰ برائے اپیل کے صدر عمر کرکز نے سپریم کورٹ میں ترک اعلیٰ سطح کے عدالتی وفد کے دورے کے موقع پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت عدالتی تعلیم، استعداد کار میں اضافے، قانونی تحقیق اور مشترکہ تربیتی پروگراموں میں تعاون کیا جائے گا، جبکہ پاکستان کی وفاقی جوڈیشل اکیڈمی اور ترکیہ کی جسٹس اکیڈمی کے درمیان بھی روابط فروغ پائیں گے۔ تعاون کے اہم شعبوں میں سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، انسانی حقوق، آئینی بالادستی، عدالتی اخلاقیات، ماحولیاتی انصاف، صنفی حساس انصاف اور عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال شامل ہیں۔ معاہدے میں عدالتی وفود کے تبادلے، مشترکہ کانفرنسوں، سیمینارز اور قانونی فیصلوں و پیش رفت کے تبادلے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے، جبکہ اقدامات پر عمل درآمد اور رابطہ کاری کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔