
کراچی۔15 اپریل،2026 (کامران راجہ):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی۔چینی قونصلیٹ آمد پر چینی قونصل جنرل نےوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعاون۔ چینی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی اور سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی بزنس مینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چین کے بزنس مینوں کے مسائل کے حل کیلئے جلد اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل اور کراچی کے چینی بزنس مینوں کو اسلام آباد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
چینی سرمایہ کاروں کو ہر سطح پر سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کاری کریں۔چینی بزنس مینوں کو بزنس فرینڈلی ماحول کی فراہمی ترجیح ہے۔چینی قونصل جنرل نے پاک چین دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے متحرک کردار پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ چینی قونصل جنرل نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔