وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین چیو یافو (QiuYafu) کی قیادت میں روئیی (RUYI) گروپ کے 9 رکنی وفد کی ملاقات. وزیراعظم کے حالیہ دورہء چین کے بعد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت. چین کا روئیی گروپ پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا. چین پاکستان کا ایسا دوست جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے. چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں. روئیی گروپ کے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں. روئیی گروپ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ساہیوال کول پاور پلانٹ کا اولین سرمایہ کار تھا. وزیراعظم نے روئیی گروپ کی پاکستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کو سراہا
ہم سرمایہ کار کی حیثیت سے نہیں بلکہ پاکستان کے دوست کی حیثیت سے پاکستان آئے ہیں : چیئرمین روئیی گروپ چیو یافو کی گفتگو چیئرمین روئیی گروپ نے وزیراعظم کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب دور میں تیز رفتار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پنجاب اور شہباز اسپیڈ کا ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ بھی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں یہی رفتار دیکھنے کو ملے گی. روئیی گروپ صوبہء سندھ اور صوبہء پنجاب میں بین الاقوامی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گی جس میں چین کی 100 کے قریب بڑی ٹیکسٹائل صنعتوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی. ان ٹیکسٹائل پارکس کا محور پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانا اور پاکستان کو دنیا کا ٹیکسٹائل اور گارمنٹس حب بنانا ہے. ان ٹیکسٹائل پارکس میں شمسی توانائی کا استعمال ہو گا اور یہ زیرو کاربن اور خود کار جدید ٹیکنالوجی پر کام کریں گے. ان پارکس سے پہلے مرحلے میں 2 بلین امریکی ڈالرز جبکہ دوسرے مرحلے میں 5 بلین امریکی ڈالرز کی برآمدات متوقع ہیں. ان ٹیکسٹائل پارکس سے 3 لاکھ سے 5 لاکھ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے. ان ٹیکسٹائل پارکس کا سنگ بنیاد اس سال کے آخر میں رکھا جائے گا اور یہ تین سال کی مدت کے اندر مکمل ہوں گے
روئیی گروپ کراچی اور لاہور میں ایک ایک ہول سیل کموڈیٹی مراکز بھی قائم کرے گا. ملاقات میں پاکستان اور روئیی گروپ کے درمیان معاملات آگے بڑھانے کے حوالے سے اسلام آباد اور بئیجنگ میں ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ. وزیراعظم کی اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت. کمیٹی میں وفاقی وزراء برائے تجارت، سرمایہ کاری و نجکاری ، صنعت و پیداوار ، سیکرٹری خارجہ ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا نمائندہ اور ظفر الدین محمود شامل ہوں گے. ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری و نجکاری عبد العلیم خان ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی. وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کی بعد سرمایہ کاری بورڈ اور روئیی شینگڈونگ گروپ کے درمیان پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل پارکس قائم کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم نے بھی شرکت کی۔
Sub Editor:Nosheen