
اسلام آباد، 8 اپریل 2026 (کامران راجہ):ملاقات کے دوران انجینئر امیر مقام نے موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خطے میں امن کے فروغ کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے ذمہ دارانہ اور مؤثر سفارتی حکمت عملی اپنائی ہے۔
وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے وزیراعظم کے قومی کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات کو بھی قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود وزیراعظم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک تاریخی پیکیج متعارف کروایا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔