
اسلام آباد، 17 ستمبر 2026 (غفران): وزیراعظم شہباز شریف اپنے طے شدہ دورۂ امریکہ سے قبل دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم بین الاقوامی مصروفیات کے سلسلے میں امریکہ روانگی سے قبل دو روز لندن میں قیام کریں گے۔ قیامِ لندن کے دوران وزیراعظم کی مختلف ملاقاتیں اور دیگر مصروفیات متوقع ہیں تاہم ان کے شیڈول کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور 25 ستمبر کو اجلاس سے خطاب متوقع ہے۔ دورۂ امریکہ کے دوران وزیراعظم اقوام متحدہ کے فورم پر اہم علاقائی اور عالمی امور سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔