تل ابیب، 03 ستمبر 2026 (نوشین): اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کام کر رہا ہے اور متعلقہ اسرائیلی ادارے ان کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ اسرائیلی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی پائلٹ کسی بھی وقت ایران پہنچ کر کارروائیاں کر سکتے ہیں، جبکہ اسرائیل کا مقصد ایران کے موجودہ نظامِ حکومت کو ختم کرنا ہے۔ غزہ کے حوالے سے نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اس وقت غزہ کے 60 فیصد سے زائد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے اہم مقاصد حماس کو غیر مسلح کرنا، اسے غیر فوجی بنانا اور مستقبل میں اسرائیل کے لیے خطرہ بننے سے روکنا ہیں۔
