Friday, October 23

مالدیپ کے صدر کامیاب سرکاری دورہ پاکستان کے بعد اسلام آباد سے روانہ

Maldives President Departs Pakistan After Successful State Visit

اسلام آباد، 23 اکتوبر 2026 (غفران): جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کا کامیاب سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح اسلام آباد سے روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ خاتون اول محترمہ ساجدہ محمد اور اعلیٰ سطحی وفد بھی تھا۔ دورے کے دوران صدر محمد معیزو نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اہم اور نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے دوران مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، جبکہ پاکستان مالدیپ بزنس فورم کی کامیابی سے تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہونے والے اس تاریخی دورے نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستی، اسلامی اخوت اور باہمی اعتماد کے مضبوط رشتوں کی توثیق کی، جبکہ دونوں ممالک نے مزید مضبوط، وسیع اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔