Saturday, September 26

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

Field Marshal Asim Munir Meets Saudi Defence Minister, Reaffirms Defence Cooperation

ریاض، 26 ستمبر 2026 (کامران راجہ): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہا گیا۔ ملاقات کے دوران سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر ہونے والے حالیہ حملوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایسے حملوں کا مقابلہ کرنے، سلامتی کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی شعبے میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔