Saturday, September 26

علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ کاری کی ضرورت پر زور

Ishaq Dar, ECO Secretary-General Stress Close Coordination to Boost Regional Cooperation

اسلام آباد، 26 ستمبر, 2026 (غفران): نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ای سی او کونسل آف منسٹرز کے غیر رسمی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ای سی او کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی صدارت کے دوران قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی اقتصادی تعاون، رابطوں اور علاقائی انضمام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔