Thursday, November 14

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے گزشتہ شب شدید آتشزدگی سے متاثرہ گورنمٹ سائنس کالج کا تفصیلی دورہ کیا

کوئٹہ 1 ستمبر۔ صوبائی وزیر تعلیم، دورہ آتشزدگی متاثرہ سائنس کالج کوئٹہ 

صوبائی وزیر تعلیم  راحیلہ حمید خان درانی نے گزشتہ شب شدید آتشزدگی سے متاثرہ گورنمٹ سائنس کالج کا تفصیلی دورہ کیا ۔اور متعلقہ حکام سے اس آتشزدگی کی تفصیلات معلوم کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا کہ اس آتشزدگی کے پس پردہ دہشتگردی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور میں نے 
سیکریٹری کالجز اور ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن  اور  متعلقہ کالج پرنسپل کو ھدایت کی کہ واقعے کی فوری انکوائری کر کے تفصیلات سے آگاہ کرے ۔اور اگر  اسمیں  کسی شرپسندی کا عنصر ملوث ہے   تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس افسوسناک واقع کی ایف آئی آر درج کی جائے ۔اور صوبہ کے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے جائے ۔غیر متعلقہ اشخاص کا ہاسٹلوں میں داخلہ فوری بند کیا جائے ' صوبائی وزیر تعلیم نے اس واقع پر تشویش کا بھی اظہار کیا ۔
The pakistan Times
PakistanTimes
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے گزشتہ شب شدید آتشزدگی سے متاثرہ گورنمٹ سائنس کالج کا تفصیلی دورہ کیا ۔اور متعلقہ حکام سے اس آتشزدگی کی تفصیلات معلوم کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے کہا کہ اس آتشزدگی کے پس پردہ دہشتگردی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور میں نے
سیکریٹری کالجز اور ہائیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور متعلقہ کالج پرنسپل کو ھدایت کی کہ واقعے کی فوری انکوائری کر کے تفصیلات سے آگاہ کرے ۔اور اگر اسمیں کسی شرپسندی کا عنصر ملوث ہے تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس افسوسناک واقع کی ایف آئی آر درج کی جائے ۔اور صوبہ کے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے جائے ۔غیر متعلقہ اشخاص کا ہاسٹلوں میں داخلہ فوری بند کیا جائے ‘ صوبائی وزیر تعلیم نے اس واقع پر تشویش کا بھی اظہار کیا ۔

Sub Editor: Nosheen