Wednesday, October 8

شہری ہوابازی کے برطانوی محکمےمحکمہ ٹرانسپورٹیشن کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن کی کامیاب تکمیل۔

*شہری ہوابازی کے برطانوی محکمے Department for Transportation کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن کی کامیاب تکمیل۔**بتاریخ  10 جولائی 2025*شہری ہوابازی کے برطانوی محکمے DFT کے تین رکنی ٹیم   تین روزہ ( 8 جولائی تا 10 جولائی) ایوی ایشن سکیورٹی انسپکشن کے لیے مورخہ 8 جولائی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی ۔ اس انسپکشن کا مقصد اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکورٹی کو بین الاقوامی معیار پر پرکھنا اور جانچنا تھا۔  ائیرپورٹس سیکورٹی فورس جو کہ پاکستان میں شہری ہوا بازی اور ہوائی اڈوں کی حفاظت کی ذمہ دار فیڈرل فورس ہے نے ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن کے سلسلے میں تمام عملی اقدامات کو یقینی بنایا۔
ٹیم مورخہ 8 جولائی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔  افتتاحی اجلاس میں چیف سیکورٹی افسر اور ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
بعد ازاں ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن  ٹیم نے ائیرپورٹ کے سیکورٹی انتطامات کا عملی جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔ انسپکشن  ٹیم نے ائیرپورٹ پر سیکورٹی  ڈیپلائمنٹ، داخلی کنٹرول، سکریننگ، پاسز کے اجراء، گاڑیوں اور سٹاف کی سکریننگ، سی سی ٹی وی آپریشنز، پیرامیٹر سیکورٹی، کیو آر ایف کی ڈیپلائمنٹ ، ڈرون کی بابت انتظامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اے ایس ایف کی استعداد اور دیگر حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا بغور معائنہ کیا اور انسپکشن کے اختتام پر انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں ایوی ایشن سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا ا ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ائیرپورٹس سیکورٹی فورس کی کاوشوں کو سراہا ۔*ترجمان اے ایس ایف*
The pakistan Times News

بتاریخ 10 جولائی 2025(کامران راجہ): شہری ہوابازی کے برطانوی محکمے محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے تین رکنی ٹیم تین روزہ ( 8 جولائی تا 10 جولائی) ایوی ایشن سکیورٹی انسپکشن کے لیے مورخہ 8 جولائی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی ۔ اس انسپکشن کا مقصد اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکورٹی کو بین الاقوامی معیار پر پرکھنا اور جانچنا تھا۔

ائیرپورٹس سیکورٹی فورس جو کہ پاکستان میں شہری ہوا بازی اور ہوائی اڈوں کی حفاظت کی ذمہ دار فیڈرل فورس ہے نے ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن کے سلسلے میں تمام عملی اقدامات کو یقینی بنایا۔

ٹیم مورخہ 8 جولائی کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔ افتتاحی اجلاس میں چیف سیکورٹی افسر اور ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

بعد ازاں ایوی ایشن سیکورٹی انسپکشن ٹیم نے ائیرپورٹ کے سیکورٹی انتطامات کا عملی جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔

انسپکشن ٹیم نے ائیرپورٹ پر سیکورٹی ڈیپلائمنٹ، داخلی کنٹرول، سکریننگ، پاسز کے اجراء، گاڑیوں اور سٹاف کی سکریننگ، سی سی ٹی وی آپریشنز، پیرامیٹر سیکورٹی، کیو آر ایف کی ڈیپلائمنٹ  ڈرون کی بابت انتظامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اے ایس ایف کی استعداد اور دیگر حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا بغور معائنہ کیا اور انسپکشن کے اختتام پر انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں ایوی ایشن سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ائیرپورٹس سیکورٹی فورس کی کاوشوں کو سراہا ۔