
کراچی، 21 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): ریئر ایڈمرل خیبر زمان نے کراچی میں فلیٹ ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تبدیلیِ کمان کی تقریب کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ریئر ایڈمرل خیبر زمان ایئر وار کالج کراچی، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول پوسٹ گریجویٹ کالج امریکہ کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کا بحریہ میں ایک ممتاز کیریئر رہا ہے اور انہیں مختلف کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کی اہم ذمہ داریوں میں کمانڈر فیلڈ اینڈ آپریشنل سی ٹریننگ (کومفوسٹ)، نیول سیکریٹری اور وزارتِ دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری تھری کے عہدے شامل ہیں۔ ملک کے لیے قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں ریئر ایڈمرل خیبر زمان کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔