Thursday, December 19

تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کاروائی۔

تھانہ کوہسار پولیس کی بڑی کاروائی۔

رومیو کلر کے نام سے مشہور انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار۔ لاکھوں روپے مالیت کے 16 قیمتی موبائل، نقدی برآمد۔ گروہ نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں میڈیا نمائندگان سمیت 25 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوہسار کے علاقہ میں پچھلے 3/4ماہ سے متحرک 3رُکنی گینگ جوکہ ہل روڈ ، پربت روڈ ، بلیوایریا ، اورفضل الحق روڈ ، سٹاک ایکسچینج میٹر واسٹیشن ، سیکٹر F-6 اور سیکٹر F-7میں گن پوائنٹ پرشہر یوں کےساتھ وارداتوں میں ملوث تھا، اس گینگ نے میڈیا اینکر اور رواں مہینے ایک فرانسیسی شہری کے ساتھ بھی گن پوائنٹ پر واردات کے دوران آئی فون اور قیمتی اشیاء چھینی تھیں تھانہ کوہسار کی حدود میں 3 رُکنی یہ گینگ خوف اور دہشت کی علامت بنا ہوا تھا جس پراسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے نوٹس لیا اوراس متحرک گینگ کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا جس پر افسر مہتمم تھانہ کوہسار شفقت فیض معہ ٹیم اے ایس ائی فوادخالد نے تکنیکی اور کور ڈپلائمنٹ عمل میں لاتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 125 موٹرسائیکل، اسلحہ معہ ایمونیشن، چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون، نقدی برآمد کرلی،
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں 25 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے علاقہ تھانہ کوہسار کے علاوہ تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ اور انڈسٹریل ایریاکی حدود میں وارداتوں کے انکشاف بھی ہیں،ملزمان انتہائی خطرناک اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان سے بقایا مقدمات کی ریکوری کے ساتھ فرانسیسی شہری اورمیڈیا اینکر پرسن کے کیس کے آئی فون بھی برآمد کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کے قبضہ سے ریکور ہونے والے موبائل فونز کے IMEI نمبرز کی تفصیل بھی جاری کی جارہی ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

ایڈیٹر: راجہ کامران

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *