Wednesday, November 11

اینکرپرسن ربیعہ احسن قتل کیس، زیر حراست ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل

Polygraph Test of Accused Completed in Anchorperson Rabia Ahsan Murder Case

اسلام آباد، 11 نومبر 2026 (غفران): راولپنڈی میں اینکرپرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں زیر حراست ملزم احسن کا پولی گرافک ٹیسٹ لاہور کی پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں مکمل کر لیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ٹیسٹ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا، جس کے دوران ماہرین نے ملزم کے بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن، نبض اور دیگر جسمانی ردعمل کا مشاہدہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانزک ماہرین نے ملزم سے واقعے کے مختلف پہلوؤں، بالخصوص قتل کے روز پیش آنے والے واقعات اور حالات سے متعلق سوالات بھی کیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو واپس راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فرانزک ماہرین کے جائزے اور تجزیے کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ کی باضابطہ رپورٹ تین روز کے اندر جاری ہونے کی توقع ہے۔