Tuesday, March 11

ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا

پریس ریلیز:01
28 فروری 2025ء

	راولپنڈی (	)ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے بہترین فرائض سر انجام دینے پر کلریکل سٹاف کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے بہترین فرائض سر انجام دینے پر کلریکل سٹاف کی حوصلہ افزائی جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ساجد، شفقات، جنید، یاسر، کامران،کنول،یسین، نبیل، توحید، عمر، مبشر، سکندر، آصف، نشاقت، الطاف، اسد اور کانسٹیبل مسعود 4977 شامل ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

	راولپنڈی(	)جی ٹی روڈ اور گردونواح میں وارداتیں کرنے والے 4 رکنی گرفتار گینگ سے تفتیش میں مزید پیشرفت، گوجرخان پولیس کی کارروائی، ملزمان سے مزید مسروقہ رقم 48 ہزار روپے برآمد،قبل ازیں تھانہ مندرہ پولیس نے ملزمان سے مسروقہ رقم 17 لاکھ روپے، 03 مسروقہ موٹرسائیکل، 02 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ اور گردونواح میں وارداتیں کرنے والے 4 رکنی گرفتار گینگ سے تفتیش میں مزید پیشرفت، گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے مزید مسروقہ رقم 48 ہزار روپے برآمدکر لی،گرفتار ملزمان میں حمید اللہ، سیف، رحمن اللہ اور زاہد خان شامل ہیں، قبل ازیں تھانہ مندرہ پولیس نے ملزمان سے مسروقہ رقم 17 لاکھ روپے، 03 مسروقہ موٹرسائیکل، 02 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا تھا،ملزمان نے دوران تفتیش جی ٹی روڈ اور گردونواح میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا تھا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

	راولپنڈی(	)دھمیال پولیس کی کاروائی،2 ہفتے قبل ریفرشمنٹ سینٹر میں چوری کی واردات کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، ملزمان سے مسروقہ رقم 8 لاکھ روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ہفتے قبل ریفرشمنٹ سینٹر میں چوری کی واردات کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں یاسر اور شہزاد شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 8 لاکھ روپے برآمدہوئی،دھمیال پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

	راولپنڈی (	) ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، شہریوں کے مسائل کے حل اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

	راولپنڈی(	)ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا تھانہ واہ کینٹ اور صدرواہ کا سرپرائز وزٹ، ایس پی پوٹھوہار نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس پی پوٹھوہار نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں، تفتیشی افسران بروقت چالان کی تکمیل کریں جرائم کی روک تھام آپ کی اولین ذمہ داری ہے، ایس پی پوٹھوہار۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے تھانہ واہ کینٹ اور صدرواہ کا سرپرائز وزٹ کیا، ایس پی پوٹھوہار نے فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس پی پوٹھوہار نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران بروقت چالان کی تکمیل کریں جرائم کی روک تھام آپ کی اولین ذمہ داری ہے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے بروقت چالان جمع کروائیں، جرائم کی بیخ کنی کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت گشت کے نظام کو موثر بنائیں، اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی اولین ترجیح ہے، آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ کی سطح پر شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ 

	راولپنڈی (	)صادق آباد پولیس کی کارروائی،معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معمولی لڑائی جھگڑے پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم طاہر محمود کو گرفتارکر لیا،اشتہاری طاہر محمود نے ساتھیوں کے ہمراہ بیلچے کے وار سے نصر اللہ کو قتل جبکہ سجاد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال درج کیا گیا،صادق آباد پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

	راولپنڈی(	)نیوٹاؤن پولیس کی کاروائی، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم علی حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم علی حیدر نے 15 پر کال کی کہ ملک آباد پلازہ میں قتل ہو گیا ہے،واقعہ کی اطلاع پرنیوٹاؤن پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر ایسا کوئی واقعہ ہونا نہ پایا گیا،نیوٹاؤن پولیس نے 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم علی حیدر کو گرفتار کرلیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال  پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔

	راولپنڈی (	 ) راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06 ملزمان گرفتار، شراب اور چرس برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 10 لیٹر شراب، ملزم افضال سے 05 لیٹر شراب، ملزم عامر سے 05 لیٹر شراب، دھمیال پولیس نے ملزم شان علی سے 10 لیٹر شراب، ملزم اسامہ سے 600 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم منصور سے 540 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

	راولپنڈی (	) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم صدیق سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم سلیمان سے 08 روند پسٹل 30 بور، پیرودھائی پولیس نے ملزم ندیم سے 01 پستول 32 بور معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم علی شان سے چاقو برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

										ترجمان راولپنڈی پولیس 
										   051-9293071
Thepakistan Times

راولپنڈی28  فروری 2025 (کامران راجہ): تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی جانب سے بہترین فرائض سر انجام دینے پر کلریکل سٹاف کی حوصلہ افزائی جاری ہے،

ایس ایس پی آپریشنز نے پروموشن امتحان میں بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا، سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں ساجد، شفقات، جنید، یاسر، کامران،کنول،یسین، نبیل، توحید، عمر، مبشر، سکندر، آصف، نشاقت، الطاف، اسد اور کانسٹیبل مسعود 4977 شامل ہیں،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارکا کہنا تھا کہ بہترین فرائض سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔