Monday, October 19

اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Pakistan Beat India by Eight Wickets in Over-40 Cricket World Cup

جارج ٹاؤن، 19 اکتوبر 2026 (کامران راجہ): پاکستان نے گیانا میں جاری آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ٹورنامنٹ کی اطلاعات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے باعث پوری بھارتی ٹیم 34.3 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مرتضیٰ علی نے 48 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ امیت مشرا نے 38 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد خلیل نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عرفان اور فہد جبار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وسیم علی اور سید فریدالدین نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ 144 رنز کا ہدف صرف 26.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عدنان اکمل اور شہریار غنی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 63، 63 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ بھارت کی جانب سے امیت مشرا نے پاکستان کی دونوں وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔ قومی ٹیم اس سے قبل اپنے افتتاحی میچ میں ریسٹ آف دی کیریبین کو بھی شکست دے چکی ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی شاندار بیٹنگ اور مؤثر باؤلنگ نے اوور 40 ورلڈ کپ میں ٹیم کی مضبوط کارکردگی کو نمایاں کیا