Wednesday, December 18

امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں

امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں
The pakistan Times
امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے باقاعدہ طور پر اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارا، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے ملاقات.  امریکہ میں واقع چاروں پاکستانی قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی ملاقات.  ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ، معاشی و عوامی روابط کی بہتری اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اولین ترجیح قرار.  نتائج پر مبنی سفارت کاری کے لئے تمام توانائیاں برؤے کار لانے کی ہدایت

امریکہ میں متعین ہونے والے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ کر اپنی سفارتی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔ سفیر پاکستان نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارہ ۔ انہوں نے سفارت خانے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے تفصیلی ملاقات کی۔ بعد ازاں مختلف شعبوں کے سربراہان نے سفیر پاکستان کو اپنے دائرہ کار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے امریکہ میں واقع پاکستان کے چاروں قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی زوم کے ذریعے ملاقات کی اور مختلف امور پر بریفنگ حاصل کی۔
افسران سے بات چیت کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ گذشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ خصوصاً معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور عوامی روابط کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کا بیش قیمت اثاثہ ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے نہ صرف اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے بلکہ یہ پاک امریکہ تعلقات کی سب سے مضبوط کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت اور ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائے۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ نتائج پر مبنی سفارتکاری کے لئے تمام تر توانائیاں برؤے کار لائی جائیں۔
گذشتہ روز واشنگٹن پہنچنے پر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایمبیسی کے افسران نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

 

Sub Editor: Ghufran