Thursday, April 16

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نوید انجم کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسپیکر قومی اسمبلی کا ایسٹر 2026 پر پیغام، مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد، 13 اپریل 2026 (کامران راجہ):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی) نوید انجم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے نوید انجم سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین، خصوصاً والدہ کی شفقت کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور گہرا صدمہ ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں نوید انجم اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔