اسلام آباد09 ستمبر 2025 (کامران راجہ):عشائیے کا انتظام اسلام آباد میں ایتھوپیائی سفارتخانے نے کیا. عشائیے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی. مختلف سیاسی, سماجی اور سفارتی شخصیات کی ایک بڑی تعداد عشائیے میں شریک ہوئی
عشائیے میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی بطور مہمانِ خصوصی شریک. وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی بطور معزز مہمان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ، مصدق مسعود ملک ، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ ، وفاقی وزیر ثقافت و ورثہ، اورنگزیب خان کھچی ، ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ) حامد اصغر خان کی بھی شرکت
ایتھوپیا کے سفیر، ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے عشائیے سے خطاب کیا. ایتھوپیا کا منفرد کیلنڈر 13 مہینوں پر مشتمل ہے. ایتھوپیا کا نیا سال انکوتاتاش امید اور خوشحالی کی علامت ہے. ایتھوپیانے آج گرینڈ ایتھوپین رینیسنس ڈیم کا افتتاح کر دیا ہے. اس ڈیم کو مکمل طور پر ایتھوپیا کے عوام نے فنڈ کی
چئیرمین سینیٹ پاکستان نے اس موقع پر کہا, گرینڈ رینیسانس ڈیم ایتھوپیا کے جذبے اور مشترکہ جدوجہد کی علامت ہے. آج پاکستان کی لک افریقہ پالیسی کامیابی سے جاری ہے.میں پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ایتھوپیا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. مستقبل میں پاکستان اور ایتھوپیا میں قابل تجدید توانائی, خوراک و زراعت اور مختلف شعبوں میں تعاون کا مزید فروغ دکھائی دیے رہا ہے