Friday, August 28

اسحاق ڈار کی ترک اور سعودی وزرائے خارجہ سے علاقائی صورتحال پر گفتگو

Dar Discusses Regional Developments with Turkish, Saudi FMs

اسلام آباد، 28 اگست 2026 (غفران): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعہ کو ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہونے والی سفارتی سرگرمیوں، بشمول آر فور کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر بھی گفتگو کی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے الگ ٹیلیفونک گفتگو میں اسحاق ڈار نے موریطانیہ کے اسماعیل ولد شیخ احمد کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نئے سیکریٹری جنرل کے طور پر اتفاقِ رائے سے انتخاب پر اپنے سعودی ہم منصب کو مبارکباد دی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول آر فور اجلاس کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مشترکہ تشویش کے امور پر قریبی رابطے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔