کراچی، 10 دسمبر 2024: اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرکے کراچی سے ابوظہبی- جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں مائع ہیروئن برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے کراچی۔ ابوظبی – جدہ کی پرواز پر سفر کررہے ایک مسافر ادریس حسین کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ مسافر نے اس مائع منشیات سے اپنے سامان میں رکھے کپڑے کو بھگورکھا تھا
تاہم اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر کپڑے سمیت 9.08 کلوگرام مائع ہیروئن برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
Sub Editor: Ghufran