Wednesday, October 8

Tag: پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ: غزہ میں نسل کشی اور قتلِ عام روکنے کے لیے فوری اقدام کیا جائے

پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ: غزہ میں نسل کشی اور قتلِ عام روکنے کے لیے فوری اقدام کیا جائے
Latest, United Nation (UN), پاکستان ٹائمز

پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ: غزہ میں نسل کشی اور قتلِ عام روکنے کے لیے فوری اقدام کیا جائے

اقوامِ متحدہ، 27 اگست 2025 (کامران راجہ):  پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی، قتلِ عام اور انسانی المیے کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے، بصورتِ دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ مشرقِ وسطیٰ اور فلسطین کے مسئلے پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت، جبری بے دخلی، قحط، غیر قانونی آباد کاری اور رہائش کے قابل زمین کی تباہی سب مل کر اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہیں کہ اسرائیل کھلے عام نسل کشی کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سلامتی کونسل کی بے عملی دکھ اور غم میں اضافہ کر رہی ہے اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی ڈھانچے کو مجروح کر رہی ہے۔ "دنیا دیکھ رہی ہے۔ تاریخ تاخیر کو معاف نہیں کرے گی، اور بے عملی کو فراموش نہیں کرے گی۔" سفیر عاصم نے اعداد و شما...