Wednesday, December 18

Tag: پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ
Latest, SPORTS NEWS, پاکستان ٹائمز

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ

پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم روس کے شہر کازان میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (انٹیرم کمیٹی) اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر انتظام پاکستان کے دو ویٹ لفٹرز حیدر سلطان 61 کیٹیگری اور دانیال آفتاب 89 کیٹیگری، کازان روس میں ہونے والی برکس گیمز میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ شجاع الدین ملک کوچ کے فرائض انجام دیں گے جو کامن ویلتھ گیمز 2006 کے گولڈ میڈلسٹ اور تمغہ امتیاز  حاصل کر چکے ہیں۔ ان گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے 13 سے16 جون کازان میں منعقد ہونگے۔ ٹیم کی روانگی پر ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال ممبر انٹیرم کمیٹی ، پروفیسر خضر حیات راجہ ، ثاقب فیاض، اور بہت سارے ویٹ لفٹنگ  سے وابستہ دوستوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ ٹیم کو رخصت کیا۔ ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے بہترین کارکردگی دکھانے اور پاکستان کا نام بلند کرنے پر زور دیا اور کھلاڑیوں کے لئے بین الاقوامی سٹیج پر اپن...