وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، وفاقی کابینہ کے ارکان، تمام اتحادی جماعتوں اور قوم کو مبارکباد
26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، آج ایک نئی صبح طلوع ہوئی ہے. آئینی ترمیم سے آئینی و قانونی معاملات کو مزید استحکام ملے گا. 26 ویں آئینی ترمیم پر طویل مشاورت ہوئی، حکومت نے حتی الامکان کوشش کی کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے
26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی کامیابی ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. قائداعظم محمد علی جناح نے آئینی عدالت کی سوچ کی بنیاد رکھی تھی. تاریخ ثابت کرے گی کہ آئینی ترمیم عوام کے حق میں ہوگی. آئینی ترمیم سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں دور ہوں گی
سیاست میں ضد نہیں ہوتی، آج پاکستان کے عوام، ریاست پاکستان اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے. آئینی ترمیم کی منظوری میثاق جمہوریت کے ایجنڈے کی تکمیل ہے. آئینی ترمیم سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور بالادستی کو تسلیم کیا جائے گا
آئینی ترمیم سے عدلیہ میں تقرریوں ا...