وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری
اسلام آباد 11 دسمبر، 2024 (غفران): وزیر اعظم کی ہدایت پر ملائشیا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے نے آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ راونگی کی تقریب کا اہتمام کیا۔ 40 ٹن امدادی سامان کی کھیپ آج رات بذریعہ خصوصی طیارہ اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے روانہ ہو گی۔
وفاقی وزیر براۓ کشمیر و گلگت بلتستان امور انجینئر امیر مقام اور پاکستان میں ملائشیا کے سفارت خانے کے حکام نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کی تقریب شرکت کی جہاں این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
روانہ کی گئی امدادی کھیپ میں ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کی موجودہ ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے، امدادی سامان میں خیمے، کمبل، لحاف، بستر اور لائف جیکٹس پر مشتمل ہے۔
...